بدھ 29 نومبر 2023
16  جُمادى الأولى 1445ھ
Pak Recorderads
نیوز الرٹ :

شب دیگ

شب دیگ

شب دیگ

 اشیاء:
گوشت(مٹن/بیف)
ایک کلو
شلجم
 دو کلو
گھی
 حسب ضرورت
دہی
دو پیالی
نمک
حسب ذائقہ 
لال مرچ
دو چائے کے چمچ
ہلدی 
 آدھا چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر
ایک چائے کا چمچ
زیرہ (بھنا ہوا)
ایک چائے کا چمچ
پیاز(بڑا سائز)
ایک عدد
گرم مصالحہ
ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ
(باریک کٹی ہوئی)   دس عدد
را دھنیا
(باریک کٹا ہوا)     آدھی پیالی

تیاری:

شلجم کے چھلکے اتار کر دو حصوں میں کاٹ لیں اور نمک ملا کر رکھ دیں۔


ترکیب:

ایک بڑے برتن میں گھی گرم کریں۔ اس میں پیاز باریک کاٹ کر ڈال دیں اور ہلکا گولڈن کر کے نکال لیں۔ بقیہ گھی میں گوشت ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔ اس میں دہی ، نمک، مرچ، ہلدی شامل کر دیں۔ جب دہی کی رنگت لال ہو جائے تو دس کلو پانی ڈال کر انتہائی دھیمی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ برتن کو مکمل ڈھک دیں۔ چھ سے آٹھ گھنٹے شب دیگ تمام رات پکتی رہتی ہے۔ اسے پریشر ککر میں پکانے سے ذائقے میں فرق آ سکتا ہے۔
جب پانی خشک ہو جائے تو ایک مرتبہ پھر ہلکا سا بھون لیں۔ اس میں گرم مصالحہ،  دھنیا پاؤڈر، ہری مرچ اور ہرا دھنیا شامل کر دیں۔ گولڈن کیا ہوا پیاز گارنش کر کے پیش کریں۔