بدھ 29 نومبر 2023
16  جُمادى الأولى 1445ھ
Pak Recorderads
نیوز الرٹ :

ثابت مصالحے کا قورمہ

ثابت مصالحے کا قورمہ

ثابت مصالحے کا قورمہ


 اشیاء:

چکن
ایک کلو
دہی
آدھا کلو
گھی
 دو پیالی
ابت لال مرچ
دس عدد
لہسن کے جوئے
پندرہ سے بیس عدد
یاز(درمیانہ سائز)
چھ عدد
گرم مصالحہ
ایک چائے کا چمچ
نمک 
حسب ذائقہ
ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی)
دس عدد
ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا)
آدھی پیالی
تیاری:
چکن کو دھو کر پھینٹے ہوئے دہی اور آدھا چمچ نمک میں شامل کر کے رکھ دیں۔

ترکیب:
ایک برتن میں گھی گرم کریں۔ اس میں پیاز باریک کاٹ کر ڈال دیں اور ہلکا گولڈن کر لیں۔ ثابت لال مرچیں ، نمک اور گرم مسالہ  ڈال دیں۔ ساتھ ہی دہی میں میرینیٹ کیا ہوا چکن بھی شامل کر دیں۔ چکن کو اچھی طرح تب تک بھون لیں کہ وہ گل جائے۔ اگر بھونتے ہوئے پانی کی ضرورت ہو تو تھوڑا سا شامل کر لیں۔ جب رنگت کھل جائے اور گھی اوپر آ جائے تو پانچ منٹ کے لئے دم پر لگا دیں۔ دھنیا اور ہری مرچ گارنش کر کے پیش کریں۔