بدھ 29 نومبر 2023
16  جُمادى الأولى 1445ھ
Pak Recorderads
نیوز الرٹ :

کشمیری مٹن روغن جوش

کشمیری مٹن روغن جوش


تعارف:

یہ ایک بہت ہی مشہور کشمیری ڈش ہے جو ذائقے سے بھرپور ہے۔


تیاری کا وقت:
20 منٹ
کھانا پکانے کا وقت:
45 منٹ
سرونگ:  
4 افراد



کشمیری مٹن روغن جوش اجزاء:


 تیل
5کھانے کے چمچ
ثابت گرم مصالحہ
3کھانے کے چمچ 
 پیاز
1 باریک کٹی ہوئی
 مٹن
 1 کلو)ہڈیوں کے ساتھ(
 ادرک لہسن کا پیسٹ
 2½(ڈھائی)کھانے کا چمچ
 دھنیا پاؤڈر
2چائے کے چمچ
 زیرہ پاؤڈر
2چائے کے چمچ
کشمیری لال مرچ پاؤڈر
2چائے کے چمچ
سونف کا پاؤڈر
2چائے کے چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر
1چائے کا چمچ
 ٹماٹر
2 عدد (باریک کٹے ہوئے)
دہی
3کھانے کے چمچ
نمک 
حسب ذائقہ
 دھنیا کے پتے
3 کھانے کے چمچ (کٹے ہوئے)


کشمیری مٹن روغن جوش کی ترکیب:


ایک پین میں تیل گرم کریں۔ اس میں ثابت گرم مصالحہ ڈالیں اور ان کو ہلاتے رہیں اور خوشبودار ہونے دیں۔

کٹی ہوئی پیاز شامل کریں، اور 8-10 منٹ تک، سنہری بھوری ہونے تک بھونیں۔ مٹن کے ٹکڑوں کو شامل کریں، اور 3 سے 4 منٹ تک بھونیں یا جب تک کہ مٹن کاپانی خشک نہ ہوجائے۔

مٹن میں لہسن اور ادرک کا پیسٹ شامل کریں، اچھی طرح ہلائیں اور پھر آنچ کو کم کریں، اور اسے 3 سے 4 منٹ تک پکنے دیں۔
 
دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، سونف کا پاؤڈر، گرم مصالحہ، ٹماٹر، دہی، اور نمک حسب ذائقہ شامل کریں۔
 
پین کو ڈھکن سے ڈھانپیں، اور پھر آگ کو  کو کم کریں، اور 10 – 12 منٹ تک  (یا مصالحہ خشک ہونے تک)

مصالحے میں آدھا کپ ابلتا ہوا پانی ڈالیں، اسے مزید 7 سے 8 منٹ تک پکنے دیں۔

اب مصالحے کو پریشر ککر میں ڈال لیں اور اس میں اتنا ابلتا ہوا پانی ڈالیں کہ مٹن تقریباً  چُھپ جائے، اور مکسچر کو ابالنے پر لائیں، ڈھکن سے ڈھانپیں اور اسے 2 سیٹیوں تک پکنے دیں، پھر آنچ کو ہلکی آنچ پر کم کریں، اور 8 سے 10 منٹ تک پکائیں۔(یا جب تک مٹن  نرم نہ ہو جائے)

 کٹے ہوئے دھنیا کے پتے شامل کریں اور روٹی اور چاول کے ساتھ گرم گرمپیش کریں۔