بدھ 29 نومبر 2023
16  جُمادى الأولى 1445ھ
Pak Recorderads
نیوز الرٹ :

گوشتبہ

گوشتبہ


تعارف:

یہ ایک بہت مشہور کشمیری پکوان ہے جو دہی کی گریوی میں پکائے گئے نرم کوفتوں پر مشتمل ہے۔

تیاری کا وقت:
15 منٹ
کھانا پکانے کا وقت:
25 منٹ
سرونگ:
4 لوگ

گوشتبہ کے اجزاء:


مٹن قیمہ
 500 گرام
 پیاز
 2 بڑے سائز کے( تل لیں اور پیسٹ بنا لیں)
زیرہ  /  زیرہ پاؤڈر
2½  (ڈھائی)  چائے کے چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر
1½ (ڈیڑھ)  چائے کے چمچ
کالی مرچ پاوڈر
 1 چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر
 2چائے کے چمچ یا حسب ذائقہ
ثابت کالی مرچ، الائچی، لونگ
3عدد  (یعنی 3ثابت کالی مرچ،3 الائچی، 3لونگ)
دھنیا کے پتے
 گارنش کے لیے
دہی
 200 گرام
 نمک
حسب ذائقہ
تیل 
 100 گرام
ہری مرچیں 
3
ادرک لہسن کا پیسٹ
 2 کھانے کے چمچ


گوشتبہ بنانے کی ترکیب:


ایک بلینڈر میں قیمہ، نمک، ہری مرچ، ہرا دھنیا،کالی مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر (1چائے کا چمچہ)، گرم مصالحہ پاؤڈر(آدھاچائے کا چمچ)، ادرک لہسن کا پیسٹ(1 کھانے کا چمچ) لے کر بلینڈ کر کے ہموار پیسٹ بنا لیں۔ چھوٹے کوفتے بنا کر ایک طرف رکھ دیں۔

ایک پین میں تیل گرم کریں اورکوفتے ڈال کر 5 منٹ تک تیز آنچ پر پکنے دیں۔ زیادہ نہ ہلائیں ورنہ کوفتے ٹوٹ جائیں گے۔ کوفتے کو پین سے نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔

اسی تیل میں پیاز ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک بھونیں اوراسیپیس کر پیسٹ بنا لیں۔

اسی تیل میں ثابت گرم مصالحہ ڈالیں پھر ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور باقی ماندہ تمام پاؤڈر مصالحے (زیرہ پاؤڈر، گرم مسالہ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر)  کے ساتھ پیاز کا پیسٹ شامل کریں۔پھر پھینٹا ہوا دہی، نمک اور پھرکوفتے شامل کریں۔ 

کوفتوں کو گریوی میں ہلکی آنچ پر 25 منٹ تک پکنے دیں۔

آپ کا مزیدار لذیذ گوشتبہ تیار ہے۔ اسے دھنیا کے پتوں سے گارنش کریں اور نان یا زیرہ چاول کے ساتھ پیش کریں۔