بدھ 29 نومبر 2023
16  جُمادى الأولى 1445ھ
Pak Recorderads
نیوز الرٹ :

انڈے کے مصالحے کے ساتھ مٹن

انڈے کے مصالحے کے ساتھ مٹن

انڈے کے مصالحے کے ساتھ مٹن


تعارف:

یہ گھروں میں پکنے والی عام  لیکن تازہ ڈش ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں یہ ڈش عام طور پر پسند کی جاتی ہے۔ اگر آپ انڈہ اور مٹن دونوں پسند کرتے ہیں۔ تو یہ خاص ڈش آپ ہی کے لیے ہے۔ اب مٹن کے ذائقے میں شامل کیجیے انڈے کا مزہ ، سالن کا لطف دوبالا کریں

 اجزاء


مٹن
آدھا   کلو
انڈے
4 سخت ابلے ہوئے
گھی
1  کھانے کا چمچ
پیاز
2 عدد  (100 گرام)، باریک کٹی ہوئی
ٹماٹر
2  عدد(150 گرام)، کٹے ہوئے
نمک
حسب ذائقہ
لیموں کا رس
حسب ضرورت
پودینہ
گارنش کے لیے کے چند ٹہنیاں
املی کا گودا

مصالحہ پیسٹ کے لیے پیس لیں۔


زیرہ
آدھا چائے کا چمچ   
ہلدی پاؤڈر
آدھا چائے کا چمچ
دھنیا کے بیج
آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ
6 عدد
دار چینی
½  2سینٹی میٹر
الائچی
2 عدد
لونگ
2عدد
ہری مرچ
3عدد
ادرک
½  2سینٹی میٹر
لہسن
6 جویں

ہری چٹنی کے لیے پیس لیں۔


ہرا دھنیا
آدھا  گچھا (پتے الگ کر لیں)
پودینے کے پتے
چوتھائی گچھا      

ترکیب:


گھی گرم کریں اور پیاز کو سنہری ہونے تک بھونیں۔

ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ پسا ہوا مصالحہ پیسٹ ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔
 
مٹن، نمک اور مناسب پانی ڈالیں اور مکمل ہونے تک پکائیں۔

ہری چٹنی، املی کا گودا اور لیموں کا رس شامل کریں۔ اچھی طرح ہلائیں، مصالحہ چیک کریں۔ انڈے شامل کریں اور پودینے کے پتوں سے گارنش کرکے سرو کریں۔