مولا چوٹوک خضدار سے 80 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر ایک دلکش قصبہ ہے۔ تھور کھیر، ہتاچی، ہیرو، کیال بیگ، اور پاستا خان کی باقیات 2,000 سال پرانی انسانی ترقی کے ساتھ مولا کے مقام پر موجود ہیں۔ دریائے مولا جلوان کی سب سے بڑی ندی ہے۔ اس ندی میں مچھلیاں بھی پائی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے مچھلیاں پکڑنا وہاں کے لوگوں کی بہترین تفریح کا ذریعہ ہے۔
اس علاقے کو پار کرتے ہوئے آم کے متعدد کھیتوں کا نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے۔یہ آم رسیلا اور اچار بنانے کے لیے موزوں ہیں۔ آم کے علاوہ نارنگی، لیموں، زیتون کے بے شمار کھیت ہیں۔اس قصبے میں بے شمار جھرنے پائے جاتے ہیں، چوٹک غالباً بلوچستان کی تحصیل مولا کا سب سے بڑا جھرنا ہے۔
یہ جھرنا دو ڈھلوانوں کے درمیان موجود ہے، ڈھلوانوں کی چوٹیاں ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں یہی وجہ ہے کہ جھرنا ایک چھتری سے مشابہت رکھتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ مسافروں کی توجہ کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔اس کا پانی سردیوں کے پورے موسم میں تیز رہتا ہے اور موسم بہار کے آخر تک ٹھنڈا رہتا ہے