پیر 05 جون 2023
16  ذوالقعدة 1444ھ
Pak Recorderads
نیوز الرٹ :

بھارت کے مسلمانوں کیخلاف متحرک انتہاپسندوں کو حکومتی سرپرستی حاصل ، نیو یارک ٹائمز

پیر 27 دسمبر 2021 00:22

بھارت کے مسلمانوں کیخلاف متحرک انتہاپسندوں کو حکومتی سرپرستی حاصل ،  نیو یارک ٹائمز

نیویارک ٹائمز کے مشابق گذشتہ دنوں انتہا پسند ہندو جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے مسلمانوں کو قتل کرنےکی کھلے عام دھمکیاں دی گئیں تاہم اس پر مودی سرکار کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں ہوا۔ امریکی اخبار کا کہنا ہےکہ مودی اور بی جے پی کے اکثر رہنماؤں کے انتہا پسند جماعتوں سے قریبی تعلقات ہیں اور ایسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے بعض افراد بی جے پی کا بھی حصہ ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ مودی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی خاموشی اور بے حسی ثابت کرتی ہےکہ مسلمانوں کے خلاف متحرک جماعتوں کو حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ نیو یارک ٹائمز نےکرسمس پر ہندو شدت پسندوں کے ہاتھوں آگرہ میں سانتا کلوز کا مجسمہ جلانے پر بھارتی حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، اخبار نے لکھاکہ موت کی دھمکیوں کے خوف سے بھارتی عیسائیوں نے خود کو ہندو کہلوانا شروع کردیا ہے۔

متعلقہ کالم

Image