معین اختر کا نواسہ ، آج کا کامیاب اداکار
پیر 27 دسمبر 2021 14:36

چائلڈ اسٹار کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے زوہاب خان نے گزشتہ روز معین اختر کے 71ویں یومِ پیدائش کے موقع پر انسٹاگرام پر اسٹوریز پوسٹ کیں جس سے ان کے فالوورز کو پتا چلا کہ معین اختر زوہاب خان کے نانا تھے۔
زوہاب خان نے اپنی سوشل میڈیا اسٹوری میں مرحوم معین اختر کے الفاظ دہرائے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اب انڈسٹری میں آگئے ہو زوہاب، تو ایسا نام بنانا کہ لوگ مرنے کے بعد بھی یاد رکھیں‘۔ اس جملے کو یاد کرتے زوہاب نے لکھا کہ آپ کی طرح بننا بہت مشکل ہے نانا۔ اداکار نےمزید لکھا کہ آپ سے کچھ سیکھ نہیں پایا لیکن آپ کی چند باتیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔