عزت داروں کو عزت چاہیے اقتدار نہیں‘، ندیم افضل چن
ندیم افضل چن کا پی ٹی آئی چھوڑ کر دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت پر ردعمل
پیر 07 مارچ 2022 16:48

ندیم افضل چن نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ عزت داروں کو عزت چاہیے اقتدار نہیں۔ خیال رہے کہ ندیم افضل چن نے 19 اپریل 2018 کو عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی آئی میں شمولیت کے وقت بھی وہ پی پی کے سینیئر رہنما تھے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد انہیں وزیراعظم کا ترجمان اور معاون خصوصی بنایا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ سال وہ عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔