عمران خان کی جانب سے اپوزیشن کو گالیاں دینا حواس باختگی ہے۔ حافظ حمد اللہ
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے لوئر دیر جلسے میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر شدید رد عمل دیا ہے۔
هفته 12 مارچ 2022 13:00

انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کو تمیز سکھانے کا وقت گزرچکاہے، اب آپ کے رونے دھونے کاوقت آگیا ہے، یہ پہلا رمضان ہےجس میں شیطان ایڈوانس میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قیدکرنے کا تجربہ کیا جارہا ہے، اپوزیشن کے ہاتھوں مولاناکی قیادت میں یہ تجربہ کامیاب ہوجائے گا۔