پیر 05 جون 2023
16  ذوالقعدة 1444ھ
Pak Recorderads
نیوز الرٹ :

اقوام متحدہ نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی دن قرار دے دیا

اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کیخلاف ہماری آواز سنی گئی، اقوام متحدہ نے اوآئی سی کی ایماء پر پاکستان کی تاریخی قرارداد منظور کرلی، اقوام متحدہ کیلئے اگلا چیلنج قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

بدھ 16 مارچ 2022 11:54

اقوام متحدہ نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی دن قرار دے دیا

اقوام متحدہ نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی دن قرار دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ہماری آواز سنی گئی، اقوام متحدہ نے اوآئی سی کی ایماء پر پاکستان کی پیش کردہ تاریخی قرارداد منظور کرلی ہے، اقوام متحدہ کیلئے اگلا چیلنج قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں آج امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ہماری آواز سنی گئی اور 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے طور پر مقرر کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے او آئی سی کی ایماء پر پاکستان کی پیش کردہ تاریخی قرارداد منظور کی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے بالاآخر دنیا کو درپیش سنگین چیلنج کو تسلیم کرلیا، اقوام متحدہ کے لیے اگلا چیلنج تاریخی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے، مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزتقاریر اور امتیازی سلوک کو کم کرنا ہوگا۔

متعلقہ کالم

Image