قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف عارضی طور پر قومی اسکواڈ سے الگ ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے مطابق محمد یوسف بیٹی کی شادی کی وجہ سے قومی ٹیم سے علیحدہ ہوئے ہیں۔
جمعرات 17 مارچ 2022 13:55

پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد یوسف لاہور ٹیسٹ کے دوران دوبارہ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 مارچ سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔