پیر 05 جون 2023
16  ذوالقعدة 1444ھ
Pak Recorderads
نیوز الرٹ :

ایکشن کے ڈر سےلوٹے ظاہر ہونا شروع ہوگئے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے، اسپیکر کو ان ضمیر فروشوں کو تاعمر نا اہل قرار دینے کی کارروائی کرنی چاہیے۔

جمعرات 17 مارچ 2022 17:46

ایکشن کے ڈر سےلوٹے ظاہر ہونا شروع ہوگئے، فواد چوہدری

سندھ ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی موجودگی کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پچھلے پانچ لوگوں کو 15 سے بیس کروڑ ملے، خچروں اور گھوڑوں کی منڈیاں لگ گئی ہیں، باضمیر ہوتے تو استعفیٰ دیتے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو ان ضمیر فروشوں کو تاعمر نا ابل قدر دینے کی کاروائی کرنی چاہیے۔
ا س سے قبل ایک بیان میں فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ سندھ ہاؤس بہت سا پیسا منتقل کرنےکی اطلاعات ہیں اور سندھ ہاؤس میں لوگوں کو رکھنے کے لیے پولیس منگوائی گئی ہے۔

متعلقہ کالم

Image