ترین گروپ کا پنجاب کابینہ کے اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ
ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے کہا کہ ہمارا گروپ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے مطالبے پر قائم ہے اور گروپ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوگا
پیر 21 مارچ 2022 12:30

عون چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ کا اجلاس عثمان بزدار کی صدارت ہوگا جس کے باعث کوئی رکن اجلاس میں نہیں جائے گا۔ دوسری جانب اس سے قبل عون چوہدری نے گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں حکومتی شخصیات سے ملاقات کے بارے میں بریفنگ دی۔