پیر 05 جون 2023
16  ذوالقعدة 1444ھ
Pak Recorderads
نیوز الرٹ :

شعیب اختر نے قذافی اسٹیڈیم سے لی گئی اپنی آخری یاد شیئر کر دی

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آسٹریلیا اور پاکستان کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے اپنے دور کرکٹ کی یاد تازہ کر دی۔

پیر 21 مارچ 2022 15:15

شعیب اختر نے قذافی اسٹیڈیم سے لی گئی اپنی آخری یاد شیئر کر دی

ٹوئٹر پر شعیب اختر نے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اپنے آخری ٹیسٹ میچ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انھیں اسٹیڈیم میں اپنے جوتوں سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں شعیب اختر سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز کو بتا رہے ہیں کہ وہ جوتوں میں 3 موزے پہنتے ہیں جبکہ ان کے ہر جوتے کی قیمت 500 پاؤنڈ ہے۔ شعیب اختر نے ویڈیو کے ساتھ ایک ٹوئٹ بھی کی جس میں انھوں نے لکھا کہ میرے خیال میں یہ میرا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 2006 میں کھیلا جانے والا آخری میچ تھا۔

متعلقہ کالم

Image