پیر 05 جون 2023
16  ذوالقعدة 1444ھ
Pak Recorderads
نیوز الرٹ :

پاکستانی معیشت کے اشاریے مضبوط ہیں، جلد اچھی خبر سنائیں گے: گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کے اشاریے مضبوط ہیں اور جلد معیشت کے حوالے سے عوام کو اچھی خبر سنائیں گے

پیر 11 اپریل 2022 14:39

پاکستانی معیشت کے اشاریے مضبوط ہیں، جلد اچھی خبر سنائیں گے: گورنر اسٹیٹ بینک

امریکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے رضا باقر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے رابطے مضبوط ہیں، آئی ایم ایف کے ایندھن اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے احکامات پر عمل کرنا مشکل رہا۔ رضا باقر نے کہا کہ سیاسی حالات درپیش ہوں تو مشکل فیصلے لینے میں تاخیر رہتی ہے لیکن امید ہے کہ جلد یہ تاخیر ختم ہو گی اور ہم اچھی خبر سنائیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ اگلی ٹرانچ مکمل ہونے کی اچھی خبر سنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اس قسم کے سیاسی پروسس ہوتے رہتے ہیں، ضروری ہے کہ معاشی پالیسی مرتب کرنے والے ادارے مالیاتی استحکام کے مقصد کو یقینی بنائیں، اسٹیٹ بینک نے اسی لیے شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ روپے اور اسٹاک مارکیٹ میں اچھے اشارے ملے ہیں، پاکستانی معیشت کے اشاریے بھی مضبوط ہیں، شرح سود میں اضافے کے باوجود معاشی نمو 4 فیصد رہنے کے اندازے ہیں۔

متعلقہ کالم

Image