پیر 05 جون 2023
16  ذوالقعدة 1444ھ
Pak Recorderads
نیوز الرٹ :

شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ آج ہو گی جس کے لیے قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے

پیر 11 اپریل 2022 14:44

شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

ذرائع کا بتانا ہے کہ تلاوت، نعت اور قومی ترانے کے بعد قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا، اجلاس شروع ہوتے ہی اسپیکر چیئر سے قائد ایوان کے انتخاب کا شیڈول سنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ نئے قائد ایوان کے لیے شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شاہ محمود قریشی کو نامزد کیا تھا تاہم اب پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ کالم

Image