وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے امریکا روانہ
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے امریکا روانہ ہو گئے
جمعرات 21 اپریل 2022 11:40
واشنگٹن روانگی سے قبل اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوشش کروں گا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے آئی ایم ایف پروگرام پٹری سے اتارا، یہ ہماری معیشت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔