ملک کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، میدانی علاقے ہیٹ ویو کے زیراثر رہیں گے
بدھ 11 مئی 2022 12:00

محکمہ موسمیات نے بالائی اور وسطی سندھ کے علاوہ پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی شدت معمول سے زائد رہنے کی پیش گوئی کی ہے جس کے تحت 12 سے 15 مئی کے دوران گرمی کی شدت زائد ہوگی۔محکمہ موسمیات کےمطابق کوئٹہ اور گوادرمیں زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت 36 سے 38، قلات میں 30 سے 32، جیونی میں 33 سے 35، نوکنڈی میں 44 سے 46، تربت میں 46 سے 48، سبی میں 48 سے 50 سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کردی ہے ۔