منگل 21 مارچ 2023
28  شَعْبان 1444ھ
Pak Recorderads
نیوز الرٹ :

چیئرمین پی سی بی کے ستمبر 2021 کے بعد سے اخراجات سامنے نہ آ سکے

چیئرمین پی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کے اخراجات ستمبر 2021 کے بعد سے سامنے نہ آ سکے

جمعرات 12 مئی 2022 15:54

چیئرمین پی سی بی کے ستمبر 2021 کے بعد سے اخراجات سامنے نہ آ سکے

احسان مانی کے دور میں چیئرمین کے اخراجات ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کیے جاتے تھے جبکہ احسان مانی کے دور سے پہلے کے سربراہان کے اخراجات بھی پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
رمیز راجا نے ستمبر 2021 میں بطور چیئرمین پی سی بی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور ان کے ستمبر میں ابتدائی دنوں کے اخراجات ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کیے گیے تھے لیکن ستمبر کے بعد اخراجات جاری کرنے کا سلسلہ روک دیا گیا۔ ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ ابتدائی دنوں کے اخراجات منظر عام پر آنے کے بعد رمیز راجا نے مزید اخراجات ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کرنے سے روک دیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق چیئرمین احسان مانی کی خواہش پر اخراجات ویب سائٹ پر دیے جاتے تھے جبکہ قانونی اور آئینی طور پر اخراجات جاری کرنا ضروری نہیں ہے، یہ چیئرمین کی صوابدید ہے کہ اخراجات جاری کریں یا نہ کریں۔
ذرائع کے مطابق موجودہ چیئرمین پی سی بی نہیں چاہتے اس لیے ستمبر کے بعد اب تک اخراجات اپ ڈیٹ نہیں کیے گئے۔

متعلقہ کالم

Image