منگل 21 مارچ 2023
28  شَعْبان 1444ھ
Pak Recorderads
نیوز الرٹ :

ایم کیو ایم کو سندھ میں 4 وزارتیں دینے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دے دی اور اس حوالے سے معاملات بھی حتمی مر حلے میں داخل ہوگئے ہیں

جمعه 13 مئی 2022 14:34

ایم کیو ایم کو سندھ میں 4 وزارتیں دینے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو سندھ میں چار وزارتیں دی جائیں گے جن کے لیے ایم کیو ایم نے خواجہ اظہار الحسن، محمد حسین، جاوید حنیف اور کنور نوید جمیل کے ناموں کو حتمی شکل دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم کو دی جانے والی وزارتوں میں بلدیات، پلاننگ اینڈ ڈیولمپنٹ، باہمی امور اور امور نوجوان جس میں کھیل اور ثقافت کے شعبے بھی شامل ہیں جب کہ امکان ہے کہ سابق میئر وسیم اختر کو مشیر بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ کراچی اور حیدر آباد کے ایڈ منسٹریٹر بھی ایم کیو ایم کے ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم جلد طے شدہ معاہدے پر بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے ملاقات کرے گی جب کہ معاہدے پر عملدرآمد اور قانون سازی کے حوالے سے دونوں جماعتوں کے اراکین کا روزانہ کی بنیاد پر ملاقات کرنے اور مشاورت کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ کالم

Image