عمران خان نے اپنی شکست دیکھ کر پیٹرول پر غیر قانونی سبسڈی دی: مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ حکومت چھوڑکرگئے توایک ڈالر 189 روپے کا تھا، آج مہنگائی جس نہج پر ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے
هفته 14 مئی 2022 16:29
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط عمران خان کرکے گئے، جب آپ کوپتا چل گیا کہ آپ کوشکست ہورہی ہےتوآپ نے پیٹرول پر غیرقانونی سبسڈی دی، عمران خان نے غیرقانونی سبسڈی دےکر عوام کے ساتھ دھوکا کیا۔
وزیر اطلاعات کاکہناتھاکہ ہم عمران خان کی معاشی تباہ کاریوں سے عوام کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، موجودہ مہنگائی کےاعمال نامے دراصل عمران خان کی وجہ سے ہیں، وہ اپنی نااہلی کا سوال چارہفتے پرانی حکومت سے کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں پر انگلی اٹھانے والے اپنے جلسوں میں شرکت کے لیے کس حیثیت سے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کررہے ہیں۔