حکومت کا مشکل فیصلے لینے اور مدت پوری کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اتحادیوں کے اجلاس میں حکومت نے مدت پوری کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے کا فیصلہ کیا
پیر 23 مئی 2022 13:17

ذرائع کا بتانا ہے کہ اتحادی حکومت اس حوالے سے تذبذب کا شکار تھی کہ آیا آئینی مدت پوری کی جائے یا پھر قبل از وقت انتخابات کی طرف جایا جائے لیکن گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اگست 2023 تک آئینی مدت پوری کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی آئی ایم ایف سے پالیسی مذاکرات کے لیے آج قطر روانہ ہو گئے ہیں اور دوحہ روانگی سے قبل مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات کے بغیر واپس نہیں آؤں گا، انہیں اس بات پر قائل کروں گا کہ موجودہ حالات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھا سکتے۔