منگل 21 مارچ 2023
28  شَعْبان 1444ھ
Pak Recorderads
نیوز الرٹ :

ٹوبہ ٹیک سنگھ؛ اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس میاں عامر محبوب کی سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی

میاں عامر محبوب ان ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں جن پر محکمہ کو بھی ناز ہے

هفته 04 جون 2022 12:31

ٹوبہ ٹیک سنگھ؛ اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس میاں عامر محبوب کی سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی

میاں عامر محبوب نے بطور کانسٹیبل پٹرولنگ پولیس 2005 میں جوائن کیا پھر 2008 میں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پائی ۔ پھر 2013 میں اے ایس آئی بنے اور اب والدین کی دعاؤں سے 2022 میں سب انسپکٹر بنے ہیں۔ دوران سروس آپ بطور ریڈر ڈی ایس پی 2005 تا 2007 رہے، پٹرولنگ چوکی رجانہ ، پٹرولنگ چوکی 773 ، 284 ، 390, 312 گ ب میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے ۔ اس موقع پر میاں عامر محبوب کا کہنا تھا کہ میں سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں اور اللہ کا میری ذات کا خاص کرم ہے کہ اس نے مجھے اس اعزاز سے نوازا۔ اس ذات کے بعد اپنے ماں باپ اور عزیزو اقارب کا جن کی دعاؤں کی برکت سے اس مقام تک پہنچا۔ میں اس بات کا عزم کرتا ہوں کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے شب و روز محنت کرتا رہوں گا۔ سب انسپکٹر کے عہدہ پر آکر مزید اچھے طریقے سے عوامی خدمت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دوں گا

متعلقہ کالم

Image