منگل 21 مارچ 2023
28  شَعْبان 1444ھ
Pak Recorderads
نیوز الرٹ :

جنگل میں آگ لگاکر ویڈیو بنانے کے کیس میں ٹک ٹاکر ڈولی کی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جنگل میں آگ لگا کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے کیس میں ٹک ٹاکر نوشین عرف ڈولی کی ضمانت منظور کرلی

بدھ 08 جون 2022 11:00

جنگل میں آگ لگاکر ویڈیو بنانے کے کیس میں ٹک ٹاکر ڈولی کی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ٹک ٹاکر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ کوئی شواہد موجود ہیں کہ آگ ڈولی نے لگائی؟ آگ لگانے سے درختوں کا کتنی مالیت کا نقصان ہوا؟ عدالتی استفسار پر پولیس نے بتایاکہ ٹک ٹاکر ڈولی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے جب کہ تخمینہ لگانا ہے کہ کتنا نقصان ہوا۔
بعد ازاں عدالت نے ٹک ٹاکر نوشین عرف ڈولی کی ضمانت منظور کرلی۔

متعلقہ کالم

Image