ایم این اے محمد جنید انوار چوہدری وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر
جنید انوار چوہدری وزیراعظم شکایات سیل کے سربراہ ہوں گے
بدھ 08 جون 2022 11:37

ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ایم این اےمحمد جنید انوار چوہدری کو وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔ محمد جنید انوار چوہدری کا عہدہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔ جنید انوار چوہدری وزیراعظم شکایات سیل کے سربراہ ہوں گے۔
اس موقع پرمحمد جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ قیادت کا اعتماد کرنے پر شکرگزار ہوں۔ ذمہ داریاں محنت اور اخلاص سے نبھائیں گے اور پاکستان بھر سے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔