بدھ 27  ستمبر 2023
12  رَبيع الأوّل 1445ھ
Pak Recorderads
نیوز الرٹ :

خیبر پختونخواہ حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہو گیا

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ اسمبلی کے لیئے اعظم خان کے نام پر حکومت اور اپوزیشن متفق

جمعه 20 جنوری 2023 23:33

خیبر پختونخواہ حکومت اور اپوزیشن میں  نگران وزیراعلیٰ  کے نام پر اتفاق ہو گیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں متفقہ طور پر اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا گیا۔
اس حوالے سے اکرم درانی کا کہنا تھاکہ نگران وزیراعلیٰ کے لیے ہمارے متفقہ امیدوار اعظم خان ہیں، ہم نے ایسے شخص کا چناؤ کیا ہے جو سب کو قابل قبول ہے، نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہ کرتے تو لوگ سمجھتے یہ ابھی بھی ضد پر ہیں۔
وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھاکہ تاریخ میں پہلی بار متفقہ طور نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوا اور ہم نے اپنے لیڈر کی مشاورت سے اعظم خان پر اتفاق کیا۔

متعلقہ کالم

Image