منگل 26  ستمبر 2023
11  رَبيع الأوّل 1445ھ
Pak Recorderads
نیوز الرٹ :

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے پاگے

وزیراعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا

جمعرات 09 فروری 2023 22:13

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے پاگے

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر لاہور میں موجود وزیراعظم شہباز شریف سے ویڈیو لنک پر بات ہوئی، وزیراعظم سے آئی ایم ایف کے وفد کی ویڈیو لنک ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےآئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والےمعاملات کی منظوری دیدی۔

آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی قسط کے لیے حالیہ مذاکرات اسی بیل آؤٹ پیکج کا حصہ ہے، یہ قسط پاکستان کو گزشتہ برس نومبر میں ملنی تھی تاہم آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے درمیان مذاکرات بار بار تعلطل کا شکار ہوتے رہے اور پھر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 30 جنوری کو پاکستان پہنچنے والی آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ مذاکرات کو حتمی شکل دی۔

متعلقہ کالم

Image