چیٹ جی پی ٹی میں جی پی ٹی کا مطلب کیا ہے؟
چیٹ جی پی ٹی ایسا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ ہے جو بہت تیزی سے دنیا بھر میں مقبول ہوا ہے۔
پیر 19 جون 2023 15:35

امریکی کمپنی اوپن اے آئی کے تیار کردہ اس اے آئی چیٹ بوٹ نے ٹیکنالوجی کی دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے کیونکہ اب زیادہ تر بڑی کمپنیاں اسی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔چیٹ جی پی ٹی پر جاکر آپ مختلف سوالات کے جواب جان سکتے ہیں، کوڈنگ سیکھ سکتے ہیں اور بھی بہت کچھ ایسا کر سکتے ہیں جو پہلے کرنا بہت مشکل ہوتا تھا۔ مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ چیٹ جی پی ٹی میں جی پی ٹی کا مطلب کیا ہے؟
اس کا جواب ہم نے براہ راست چیٹ جی پی ٹی پر ہی جاکر معلوم کیا جس کے مطابق جی پی ٹی لفظ جنریٹیو پری ٹرینڈ ٹرانسفارمر کا مخفف ہے۔ اس مکمل نام سے وضاحت ہوتی ہے کہ یہ اے آئی چیٹ بوٹ کیا کام کرتا ہے۔