منگل 26  ستمبر 2023
11  رَبيع الأوّل 1445ھ
Pak Recorderads
نیوز الرٹ :

ملک بھر میں آج سے درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

محکمہ موسمیات کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ آج سے ملک بھر میں گرمی میں اضافے کا امکان ہے۔

منگل 20 جون 2023 11:55

ملک بھر میں آج سے درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 جون تک درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔
اس کے علاوہ سندھ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں درجہ حرارت 2 سے4 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ کالم

Image