منگل 26  ستمبر 2023
11  رَبيع الأوّل 1445ھ
Pak Recorderads
نیوز الرٹ :

گوگل کا مفت آئی ٹی ٹریننگ پروگرام، اب پاکستانی نوجوان 5 لاکھ روپے تک کما سکیں گے

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) اور ٹیک ویلی کے ساتھ مل کر گوگل نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے مفت آئی ٹی ٹریننگ کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات 22 جون 2023 13:02

گوگل کا مفت آئی ٹی ٹریننگ پروگرام، اب پاکستانی نوجوان 5 لاکھ روپے تک کما سکیں گے

گوگل ایک ایسا مفت آئی ٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے جا رہا ہے جس سے پاکستانی نوجوان 3 سے 5 لاکھ روپے تک کما سکیں گے۔ ٹریننگ میں آج کی دنیا کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت سی اہم مہارتیں شامل ہوں گی جن میں آئی ٹی سپورٹ، یو ایکس ڈیزائن، پروجیکٹ مینجمنٹ، آئی ٹی آٹومیشن، ایڈوانسڈ ڈیٹا اینالیٹکس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس، بزنس انٹیلی جنس اور سائبر سیکیورٹی شامل ہیں۔
گوگل آئی ٹی سپورٹ پروگرام ڈیٹا اینالیٹکس، پروجیکٹ مینجمنٹ، گوگل یو ایکس ڈیزائن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس اور پروفیشنل جیسے سرٹیفیکیٹ دے گا۔ ہر سرٹیفیکیٹ میں 3سے 4کورسز شامل ہوں گے جو منتخب امیدواروں کو مفت میں سکھائے جائیں گے۔
پروگرام میں شامل شرکاء کو مختلف وسائل استعمال کرنے کی رسائی دی جائے گی، جس میں آن لائن رہنمائی، نیٹ ورکنگ میں رابطوں کے مواقع، فری لانسرز کی رہنمائی اور تعاون، انڈسٹری کے ماہرین کی حمایت اور فری لانسنگ پورٹلز کے استعمال میں معاونت شامل ہے۔
اس وسیع تر پروگرام کا مقصد منتخب طلباء اور تجربہ کار یا بے روزگار افراد کو مواقع فراہم کرے گا، خصوصاً ان لڑکیوں کو جو متعلقہ شعبے میں تجربہ رکھتی ہوں۔ آئی ٹی ٹریننگ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو روزگار کے مختلف مواقع کے ساتھ منسلک کرنا ہے تاکہ آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے نوکریوں اور فری لانسنگ کو محفوظ بنانے میں مدد مل سکے۔ آئی ٹی سپورٹ پروگرام ابتدائی طور پر 5یونیورسٹیوں اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لیے کھولا گیا ہے۔
اس کے علاوہ یہ کورس ان پیشہ ور اور بے روزگار افراد کے لیے بھی ہے جو آن لائن کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس مقصد کے لیے انہیں آئی ٹی پروگرام کی ضرورت ہے۔
یہ وظائف ان خواہشمند افراد کے لیے دستیاب ہیں جو 18 سال یا اس سے زائد عمر کے ہیں۔ وہ طلباء جو ڈگری پروگرام کے آخری سال میں ہیں یا دوسرے اداروں میں داخلہ لے چکے ہیں وہ بھی اس پروگرام میں درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔
اس کے علاوہ ایسے امیدوار جو آن لائن کام کر کے کمانے میں دلچسپی رکھتے ہوں وہ بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ سکالر شپس کی کل تعداد 500 ہے۔

متعلقہ کالم

Image