منگل 26  ستمبر 2023
11  رَبيع الأوّل 1445ھ
Pak Recorderads
نیوز الرٹ :

لیجنڈ اداکار شکیل (یوسف کمال) 85سال کی عمر میں انتقال کرگئے

کراچی میں اداکار شکیل 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

جمعرات 29 جون 2023 20:33

لیجنڈ اداکار شکیل (یوسف کمال) 85سال کی عمر میں انتقال کرگئے

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ شکیل احمد گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جو آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اداکار شکیل کا بائی پاس آپریشن بھی ہوا تھا وہ کئی سال سے علیل تھے۔
اداکار شکیل کا اصل نام یوسف کمال تھا۔ انہوں نے متعدد لازوال ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اداکار شکیل کے مشہور ڈراموں میں انکل عرفی، آنگن ٹیڑا، ان کہی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اداکار شکیل کی بیٹی آج رات سعودی عرب سے کراچی پہنچ رہی ہیں ، اداکار کا بیٹا پہلے ہی کراچی میں موجود ہے۔
مرحوم شکیل کی نمازجنازہ کل بعد نماز عصر اداکی جائےگی۔

متعلقہ کالم

Image