منگل 26  ستمبر 2023
11  رَبيع الأوّل 1445ھ
Pak Recorderads
نیوز الرٹ :

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مسیحی برادری ٹوبہ ٹیک سنگھ

ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر کی مسیحی برادری نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی

جمعه 07 جولائی 2023 12:09

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مسیحی برادری ٹوبہ ٹیک سنگھ

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کے سلسلے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مسیحی برادری نے ایک پروگرام (یوم تقدیس قرآن پاک) منعقد کیا جس میں شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کسی بھی دوسرے مذہب کی دل آزاری کی اجازت نہیں دیتا۔ اس واقعے سے نہ صرف ہمارے مسلمان بھائیوں کی دل آزاری اور دکھ ہوا بلکہ ہماری مسیحی برادری کو بھی شدید دکھ اور رنج ہوا۔
اس پروگرام کے صدارت جمیل تھامس ہانس (ضلع کوارڈینییٹر اقلیتی ونگ و سینئر نائب صدر سوشل میڈیا ٹیم ٹوبہ ٹیک سنگھ) اور رشید جلال (ضلع صدر اقلیتی ونگ مسلم لیگ ن ٹوبہ ٹیک سنگھ) نے کی اور ضلع بھر کی مسیحی برادری نے شرکت کی۔

متعلقہ کالم

Image