منگل 26  ستمبر 2023
11  رَبيع الأوّل 1445ھ
Pak Recorderads
نیوز الرٹ :

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخیں فائنل کرلیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے اگلے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخیں فائنل کرلیں۔

هفته 29 جولائی 2023 22:40

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخیں فائنل کرلیں

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 4 سے 30 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی نے امریکا اور ویسٹ انڈیز کے 10 وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔امریکا میں فلوریڈا، ڈیلیس، نیویارک اور موریس ول میں ورلڈ کپ میچز ہوں گے۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گے، یہ پہلے سے مختلف فارمیٹ ہوگا، پہلے راؤنڈ میں ٹیموں کو 5، 5 کے چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر 8 راؤنڈ کیلئے دو گروپس میں تقسیم کی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق سپر 8 کے دونوں گروپس کی 2 ، 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

متعلقہ کالم

Image