نئے کپتان کی تقرری پر پی سی بی کے سربراہ نے اجلاس طلب کرلیا
Pakistani Captain
منگل 14 نومبر 2023 17:01

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے نئے کپتان کی تقرری کے حوالے سے مشاورت کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وسیع تر مفاد کے لیے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کوچ اور کپتان کے ممکنہ متبادل آپشنز پر بات چیت کے لیے آج اجلاس طلب کیا ہے۔
ورلڈ T-20 چیمپئن اور سابق کپتان یونس خان سمیت کئی کرکٹرز میٹنگ میں شرکت کریں گے، جس میں آسٹریلیا کے خلاف ان کے ہوم گراؤنڈ میں ٹیسٹ سیریز سے قبل نئے کپتان کے لیے دستیاب آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران ٹیکنوکریٹس سے مشاورت اور نئے کوچنگ اسٹاف کا اعلان بھی متوقع ہے۔