بدھ 29 نومبر 2023
16  جُمادى الأولى 1445ھ
Pak Recorderads
نیوز الرٹ :

Qateel Shifai

Qateel Shifai

کہا ماسٹر جی نے منے سے اک دن
کرو کام پورا جو ہم نے کہا ہے
بنا لاؤ تصویر اس نام کی تم
کہ بھینسا چراگاہ میں چر رہا ہے

نہ گزرے تھے اس بات کو دو منٹ بھی
کہ منے نے تصویر تیار کر دی
وہ تصویر کیا تھی فقط سادہ کاغذ
نہ تھی جس پہ سرخی نہ سبزی نہ زردی

جو پوچھا گیا بھئی کہاں ہے چراگاہ
تو فرمایا بھینسا اسے چر گیا ہے
جو پوچھا گیا پھر کہاں ہے وہ بھینسا
کہا دور جا کر کہیں مر گیا ہے